• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین امریکا فیز ون تجارتی معاہدے پر دستخط اگلے ہفتے ہونگے

چین امریکا فیز ون تجارتی معاہدے پر دستخط اگلے ہفتے ہونگے


امریکا اور چین کے درمیان فیز ون تجارتی معاہدے پر دستخط اگلے ہفتے ہونگے، چین نے تصدیق کردی۔

چین کی وزارت کامرس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے اعلیٰ مذاکرات کار اور وائس پریمیئر پیر کو تین روزہ دورے پر امریکا جائیں گے، وہ امریکا کے ساتھ فیز ون تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں دستخط کریںگے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین اس بارے میں قریبی رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ چین کے ساتھ فیز ون ڈیل پر 15جنوری کو دستخط ہونگے، تاہم چین نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

تازہ ترین