• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن چیف سلیکٹر کو سینئر کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر تشویش

ویمن چیف سلیکٹر کو سینئر کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر تشویش


پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کو سینئر کھلاڑیوں کی خراب پرفارمنس پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے کوئی بھی آٹومیٹک چوائس نہیں ہے، جو فارم میں ہوگا وہی ٹیم میں ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کہا کہ اُنہیں کچھ سینئر کھلاڑیوں کی فارم پر تشویش ہے اور کھلاڑی خود بھی اپنی پرفارمنس پر پریشان ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ سے 20، 22 دن پہلے آسٹریلیا جائے گی۔

عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم اب اپنی تمام ہوم سیریز پاکستان میں ہی کھیلے گی۔

تازہ ترین