• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی نیشنل ٹی20: بلاسٹرز نے ڈائنامائٹس کو 25 رنز سے ہرادیا

سہ فریقی نیشنل ٹی20: بلاسٹرز نے ڈائنامائٹس کو 25 رنز سے ہرادیا


کراچی میں سہ فریقی نیشنل ٹی ٹو ئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 25 رنز سے شکست دیدی ۔ عالیہ ریاض نے شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

سہ فریقی نیشنل ٹی20: بلاسٹرز نے ڈائنامائٹس کو 25 رنز سے ہرادیا
پی سی بی بلاسٹرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کے درمیان میچ کا ایک منظر

جویریہ خان 42 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں، ان کی اننگز میں آٹھ چوکے شامل تھے۔ عالیہ ریاض نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 گیندوں پر 27 رنز اسکور کیے۔

ڈائنامائٹس کی جانب سے ڈیانا بیگ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پی سی بی ڈائنامنٹس کی ٹیم20 اوورز میں سات وکٹ پر 119 رنز ہی بناسکی۔

ارم جاوید نے دو چھکو ں اور تین چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 35 رنز بنائے، جبکہ اوپنر ناہیدہ خان نے بھی35 رنز کی اننگز کھیلی۔

بلاسٹرز کی طرف سے عالیہ ریاض اور انعم امین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ عالیہ ریاض کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تازہ ترین