• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر ایوارڈ کی تقریب اس بار بھی بغیر میزبان کے ہوگی


امریکی فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر تصور کیے جانے والے ”آسکر ایوارڈز“ کی رنگا رنگ تقریب اس بار بھی بغیر میزبان کے ہو گی۔

”آسکر ایوارڈز“ کی تقریب 9 فروری کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔

امریکی نیٹ ورک ”اے بی سی“جو آسکر ایوارڈز کو براہ راست نشر کرنے کے حقوق رکھتا ہےکی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ تقریب بغیر کسی میزبان کے ہوگی، جس کا مقصد وقت کی بچت ہے۔

اے بی سی انٹرٹینمنٹ کے صدر کیری برک کا کہنا ہے کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے ساتھ مل کر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار بھی تقریب میں کسی سے میزبانی نہ کرائی جائے کیونکہ ہم روایت سے ہٹ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین