• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہیری، میگھن اپنا خرچہ کیسے اٹھائیں گے؟

شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت شہزادہ ہیری کی دولت اس وقت کم از کم 25 ملین ڈالر ہے جو کہ ان کی مرحوم والدہ شہزادی لیڈی ڈیانا کی جانب سے وراثت میں ملی ہے جبکہ ان کی اہلیہ میگھن کے پاس اس وقت موجودہ دولت تقریباً پانچ ملین ڈالر ہے۔

غیر ملکی میگزین ’ فارچون‘ نے شہزادہ ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان کی اعلیٰ حیثیت سے دستبرداری کے بعد ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں اپنے اخراجات کیسے اٹھائیں گے۔

امریکا کے شہر کیلی فورنیا میں پیدا ہونے والی میگھن مرکل متعدد ٹی وی شوز، ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکی ہیں، میگھن ایک لائف اسٹائل بلاگر بھی ہیں جبکہ کینیڈا کے ایک برانڈ کے لیے اپنی فیشن لائن بھی ڈیزائن کرتی ہیں۔

یہ بھی دیکھئے : شہزادہ ہیری کا شاہی خاندان کےفردکی حیثیت چھوڑنےکااعلان


35 سالہ شہزادہ ہیری کو 30 سال کی عمر میں شہزادی لیڈی ڈیانا کے قائم کردہ ٹرسٹ فنڈ سے 10 ملین پاؤنڈ یعنی تقریباً 13.3 ملین ڈالرز بھی مل چکے ہیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی مالی مدد کون کر رہا تھا؟

شاہی جوڑے کے ان کے دفتر کا تقریباً 95 فیصد اخراجات پرنس آف ویلز یعنی شہزادہ ہیری کے والد شہزادہ چارلس برداشت کر رہے تھے، شہزادہ چارلس شہزادہ ہیری اور میگھن کے عوامی فرائض کے ساتھ ان کے کچھ نجی اخراجات بھی برداشت کرتے ہیں۔ یہ رقم شہزادہ چارلس کی ڈچ آف کارنوال سے ہونے والی آمدن سے حاصل ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ، سسیکسس کی آمدنی کا تقریباً پانچ فیصد ’سوورن گرانٹ‘ سے حاصل ہوتا ہے۔ یہ رقم سرکاری ذمہ داریوں اور شاہی محلات کی دیکھ بھال کے اخراجات پورے کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے شاہی خاندان کو ادا کی جا رہی تھی ، ان اعداد و شمار میں سیکیو رٹی کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراؤن ا سٹیٹ کمرشل جائیدادیں ہیں جو کہ شاہی خاندان کی ملکیت ہیں، ’سوورن گرانٹ‘ کو کراؤن ا سٹیٹ سے حاصل ہونے والے منافع سے چلایا جاتا ہے، اس شاہی جوڑے کو شاہی فرائض سے دستبردار ہونے کے بعد یہ رقم ملنا بند ہو جائے گی۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل اب اپنے اخراجات کیسے برداشت کریں گے ؟

شاہی جوڑے کو برطانوی ٹیکس دہندگان کی مدد سے برطانوی میٹرو پولیٹن پولیس کی سیکیورٹی دی جائے گی جبکہ اس مد میں آنے والے اخراجات تاحال کسی کو معلوم نہیں، شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے شمالی امریکا اور برطانیہ کے درمیان آتے جاتے رہنے کے اعلان کے بعد اس لاگت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ، یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا یہ اخراجات خود برداشت کریںگے۔

شاہی جوڑے کے مطابق انہوں نے ہمیشہ اپنے نجی سفر کے اخراجات خود برداشت کیے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، شاہی جوڑا برطانیہ میں اپنا گھر، ونڈسر میں واقع فروگمور کاٹیج کو اپنے پاس رکھیں گے ۔

ذرائع کے مطابق اس گھر کی تزئین و آرائش گز شتہ برس برطانوی ٹیکس دہندگان کی رقم سے کی گئی تھی جس پر 2.4 ملین پاؤنڈ کا خرچہ آیا تھا۔

واضح رہے کہ بطور شاہی خاندان شاہی رکن، شہزادہ ہیری اور میگھن Meghan Markle کو کسی بھی طرح سے پیسہ کمانے کی اجازت نہیں ہے، جس پر شاہی جوڑے کا شہزادی بیٹریس اور شہزادی یوجینی کی مثال دیتے ہوئے کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے دوسرے اراکین بھی مختلف ملازمتیں کر رہے ہیں۔

شاہی مالیات پر ایک کتاب لکھنے والے ڈیوڈ میک کلچر کا کہنا ہے کہ ’انہیں لگتا ہے کہ شاہی جوڑا کتابیں لکھ کر پیسہ کما سکتا ہے ، دوسرا ممکنہ ذریعہ ٹیلی ویژن ہے، یہ خبریں بھی ہیں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کا معروف ٹی وی شو میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ، لہٰذا شوبز پیسہ کمانے کا ایک ممکنہذریعہ ہو سکتا ہے۔‘

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے رواں ہفتے پکچر شیئرنگ ایپلیکیشن پر اپنے شاہی فرائض سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد شاہی خاندان کے دیگر سینیئر افراد اور ملکہ الیزبتھ دوم کی جانب سے ناراضی کا اظہار سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین