• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسٹار کرکٹرز کا قومی انڈر 19 ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسٹار کرکٹرز کا قومی انڈر 19 ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور بابر اعظم سمیت قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹرز نے قومی انڈر۔19 ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی، کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بابراعظم، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین نے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان کھلاڑی ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اظہر علی نے کہا کہ انڈر۔19 کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اعلیٰ سطح کی کرکٹ میں جگہ بنانے کا بہترین موقع ہے۔

اسٹار کرکٹرز کا قومی انڈر 19 ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ میں بے خوف کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ انڈر۔19 ورلڈکپ میں شرکت سے کھلاڑیوں میں دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔

بابراعظم کا کہنا ہےکہ گذشتہ سال قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل رہا۔ نوجوان بلے بازوں کو مشورہ دیتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی پچز پر گیند باؤنس ہوتا ہے، لہٰذا نوجوان کھلاڑیوں کو مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

اسٹار کرکٹرز کا قومی انڈر 19 ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی متحد ہوکرکھیلیں گے تو ایونٹ میں کامیابی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

فخر زمان کا کہنا ہے کہ انڈر19کرکٹ میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے چند کرکٹرز، جن میں روحیل نذیر اور حیدر علی نمایاں ہیں، وہ ان کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

اسٹار کرکٹرز کا قومی انڈر 19 ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اوپننگ بیٹسمین فخر زمان

بائیں ہاتھ کے اوپنر کا کہنا ہےکہ انڈر 19کرکٹ ، ایک کھلاڑی کی بنیاد بنانے میں اہم کردارادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ورلڈکپ قومی انڈر 19اسکواڈ میں شامل کئی کھلاڑیوں کے لیے اپنی پہچان بنانےکا بہترین موقع ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہےکہ وہ قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان روحیل نذیر اور اسکواڈ میں شامل اسپنر آرش علی خان کے ہمراہ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

اسٹار کرکٹرز کا قومی انڈر 19 ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
قومی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی

انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل قومی انڈر۔19اسکواڈ متوازی ہے۔

حال ہی میں قومی انڈر۔19کرکٹ ٹیم سے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والےنوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہےکہ وہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

اسٹار کرکٹرز کا قومی انڈر 19 ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اس ٹیم کی خاصیت، متحد ہوکر میدان میں اترنا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہےکہ قومی انڈر۔19کرکٹ اسکواڈ، بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اسٹار کرکٹرز کا قومی انڈر 19 ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین

فاسٹ بولر نے امید ظاہر کی کہ قومی انڈر۔19کرکٹ ٹیم ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے افتتاحی میچ میزبان جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

گروپ سی میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین