• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل: رنگپور رینجرز اور کھلنا ٹائیگرز کی کامیابی

بی پی ایل: رنگپور رینجرز نے ڈھاکا پلاٹون کو 11 رنز سے ہرادیا


بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رینجرز نے ڈھاکا پلاٹون کو 11 رنز سے شکست دے دی جبکہ کھلنا ٹائیگرز نے کومیلا واریئرز کو 92 رنز سے ہرادیا، دونوں میچ جیوسوپر سے براہ راست نشر کئے گئے۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں رنگپور رینجرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 149 رنز بنائے ، لیوئس گریگوری 46 اور الامین نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

ڈھاکا پلاٹون کے تھیسارا پریرا 3 اور شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

ہدف کے تعاقب میں ڈھاکہ پلاٹون کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 138 رنز بناسکی ، تمیم اقبال 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ مہدی حسن 20 ، مومن الحق 18 اور شاداب خان 16 رنز بناسکے۔

جنید خان ، تسکین احمد اور عرفات نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک اور میچ میں کھلنا ٹائیگرز نے کومیلا واریئرز کو 92 رنز سے مات دی، کھلنا ٹائیگرز نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 218 رنز کا انبار لگادیا۔

کپتان مشفق الرحیم نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز جڑی جبکہ مہدی حسن مرزا نے 74 اور رئیلی روسو نے 24 رنز اسکور کئے۔

کومیلا واریئرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 126 رنز بناسکی۔

اوپل تھرنگا 32 رنز بناکر نمایاں رہے، فردین حسن 22 اور یاسر علی 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اسٹین وینزل اور سومیا سرکار 10،10 رنز بناسکے۔

شاہد الاسلام نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عامر اور امین الاسلام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین