• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کی مہم ’میں ہوں قلندر‘ ایس او ایس ویلیج پہنچ گئی

لاہور قلندرز کی مہم ’میں ہوں قلندر‘ ایس او ایس ویلیج پہنچ گئی


پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کی مہم ’میں ہوں قلندر‘ ایس او ایس ویلیج پہنچ گئی۔ کپتان سہیل اختر نے بے سہارا بچوں میں شرٹس تقسیم کیں اور اُن کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

20فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل کا جوش خروش پیدا کرنے کے لیے لاہور قلندرز کی مہم ’میں ہوں قلندر‘ لاہور میں جاری ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ایس او ایس ویلیج پہنچی، جہاں کپتان سہیل اختر نے بے سہا را بچوں کے ساتھ خوب کرکٹ کھیلی اور ان میں شرٹس بھی تقیسم کیں۔

ایس او ایس ولیج کے بچے مہم کا حصہ بن کر بہت پرجوش دکھائی دیئے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’میں ہوں قلندر‘ مہم کامیابی سے جاری ہے ، پی ایس ایل تک یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔

تازہ ترین