• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم ’گل مکئی‘ کا ٹریلر جاری

دیکھئے ملالہ یوسف زئی کی زندگی پرمبنی بالی ووڈ فلم ’’گل مکئی‘‘ کا ٹریلر  


نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پرمبنی بالی ووڈ فلم ’’گل مکئی‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اس فلم میں  ملالہ یوسف زئی کے تعلیم کے حصول اور ان کے خاندان کی راہ میں آنے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں ملالہ کی ابتدائی زندگی کے دنوں اور افغانستان و پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں طالبان کی جنگ کو دکھایا گیا۔

ٹریلرمیں  طالبان کی جانب سے سوات کی خواتین پرتعلیم کے حصول پر پابندی عائد کرنے کے بعد ملالہ اوران کے خاندان کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم ایچ ای امجد خان کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے جس میں اداکارہ ریم شیخ نے ملالہ کا کردار نبھایا ہے ۔

فلم میں ملالہ کی والدہ کا کردار اداکارہ دیویا دتہ، والد کا کردار اتول کلکرنی اداکررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں مکیش رشی اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں۔

فلم رواں سال 31 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین