• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فیصل رحمٰن ضرورت سے زیادہ ہی رومانٹک ہو جاتے ہیں‘، حنا الطاف

حنا الطاف کا فیصل رحمٰن کے بارے میں انکشاف


معروف اداکارہ حنا الطاف کا کہنا ہے کہ اُن کے لیے اداکار فیصل رحمٰن کے ساتھ رومانوی سین کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، وہ ضرورت سے زیادہ ہی رومانٹک ہو جاتے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکار ہ حنا الطاف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہوں نے اِس بات کا انکشاف کیا کہ ’اگر کسی سین میں اُنگلی پکڑنی ہوگی تو فیصل رحمٰن اُنگلی کے بجائے پور ا ہاتھ ہی پکڑ لیتے ہیں۔‘

اداکارہ حنا الطاف سے شو کے میزبان نے سوال کیا کہ ’اگر کسی بھی شوٹ میں فواد خان کے ساتھ آپ کا رومانوی سین ہوتا تو آپ اُس سین سے مُتاثر ہوتیں؟‘

میزبان کے اِس سوال کے جواب میں حنا الطاف نے کہا کہ ’میں نے عماد عرفانی کے ساتھ ایک رومانوی سین کیا تھا اور وہ میرے لیے اچھا رہا تھا۔‘

حنا الطاف نے کہا کہ ’میں نے فیصل رحمٰن کے ساتھ بھی رومانوی سین کیا ہے لیکن اُن کے ساتھ رومانوی سین کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ وہ ضرورت سے زیادہ ہی رومانٹیک ہوجاتے ہیں۔‘

’فیصل رحمٰن ضرورت سے زیادہ ہی رومانٹک ہو جاتے ہیں‘، حنا الطاف
اداکار فیصل رحمٰن اور اداکارہ حنا الطاف

اُنہوں نے کہا کہ ’فیصل رحمٰن کے ساتھ رومانوی سین میں مجھے محتاط رہنا پڑتا تھا کہ کہیں کچھ ہو نہ جائے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں فیصل رحمٰن کو MeToo مہم سے ڈراتی تھی جس کے بعد وہ کہتے تھے کہ اب میں ہاتھ نہیں لگا رہا۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ حنا الطاف اور اداکار فیصل رحمٰن ماضی میں دو ڈراموں میں ایک ساتھ کام کر چُکے ہیں۔

تازہ ترین