• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سن کر صدمہ ہوا کہ طیارہ ایران نے تباہ کیا‘: فخر عالم

خود جہاز اڑا کر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی فخر عالم  نے یوکرینی طیارہ حادثے پر اظہار  افسوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران نے یوکرینی طیارہ گرانے کا اعتراف کر لیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ انہیں یہ سن کر شدید صدمہ پہنچا ہے کہ تہران میں  مسافر طیارے کی تباہی کا ذمہ دار ایران ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے، میں جہاز میں موجود تمام مسافروں کا درد محسوس کرسکتا ہوں اور پائلٹ نے آخری لمحوں میں خود کو کتنا بے بس محسوس کیا ہوگا۔یہ بلاشبہ ایک دل دہلا دہنے والا واقعہ ہے۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ ایک مسافر طیارہ اپنی منزل کی طرف بڑھتے ہوئے دشمن کےطیارے کے گمان پر  میزائل کا شکار  ہوا۔

واضح رہے کہ 8 جنوری کو تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جانے والا مسافر طیارہ بوئنگ 737 حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں  167 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔

طیارہ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد  میزائل کا شکار ہوا۔

امریکی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران میں گرنے والا یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز کا طیارہ  ایرانی میزائل لگنے سے گرا ہے۔

یہ بھی پڑھیے : یوکرین کا طیارہ ایرانی میزائل کا نشانہ بنا

جس کے بعد ایران نے طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار کردیا تھا تاہم آج صبح ایران نے طیارہ حادثے کو ’انسانی غلطی‘ قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کرلیا۔

تازہ ترین