• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل: شعیب ملک کی راجشاہی نے گیل کی چٹو گرام کو ہرادیا

بی پی ایل: شعیب ملک کی راجشاہی نے گیل کی چٹو گرام کو ہرادیا


بنگلادیش پریمیئرلیگ میں آج کے پہلے میچ میں شعیب ملک کی راجشاہی رائلزنے کرس گیل کی ٹیم چٹوگرام چیلنجرز کوآٹھ وکٹ سے شکست دے دی ، بی پی ایل کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشرکیے جارہے ہیں ۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں کرس گیل کی ٹیم چٹوگرام چیلنجرز نے مقررہ20 اوورزمیں پانچ وکٹ پر155 رنزبنائے۔

محموداللہ نے 48 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی جبکہ نورالحسن 30 اورکرس گیل 23 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

بی پی ایل: شعیب ملک کی راجشاہی نے گیل کی چٹو گرام کو ہرادیا
شعیب ملک 43 رنزبناکرناقابل شکست رہے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

راجشاہی رائلز کے شعیب ملک اور محمد عرفان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

راجشاہی رائلز نے لٹن داس کی دھواں دھاربیٹنگ کی بدولت ہدف 18ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، انہوں نے 48 گیندوں پرایک چھکا اورگیارہ چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

شعیب ملک 43 رنزبناکرناقابل شکست رہے جبکہ عفیف حسین نے 32 رنزبنائے۔

لٹن داس کوجارحانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

بی پی ایل کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

تازہ ترین