• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020ء پاکستان میں بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری کا سال ہوگا، رانا عابد حسین

جنگ نیوز
پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین سے جاپانی کمپنی میجی پاکستان کے صدر ایس ایم عزیر کی ملاقات

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ  2020ء  پاکستان میں بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری کا سال ہوگا، اس حوالے سے پاکستان میں غذائی اجناس کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کے لیے جاپانی کاروباری اداروں سے رابطے میں ہیں۔

رانا عابد حسین نے یہ بات معروف جاپانی کمپنی میجی پاکستان کے صدر ایس ایم عزیر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے ممالک میں اولین ملک قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد کئی جاپانی کمپنیوں نے ان سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے رابطہ کیا ہے، اس سلسلے میں وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

رانا عابد حسین نے پاکستان اور جاپان کے درمیان کاروبار اور تجارت میں اضافے کے لیے ایس ایم عزیر کی کوششوں کی تعریف کی۔

تازہ ترین