• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز پاکستان میں توقع ہے کہ دو مرحلوں میں کھیلے گی۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کا دورہ مختصر رکھا جائے، جس کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ٹیسٹ جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، کھیل کر وطن روانہ ہو جائے گی۔

راولپنڈی کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے مہمان ٹیم چند دن بعد دوبارہ پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے رابطہ کرنے پر بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کی تازہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ایک ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہی یہ تجویز پیش کی تھی کہ اس انداز میں دو حصوں میں پاکستان آکر دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین