• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر 4 راکٹوں سے حملہ، رپورٹ

بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر 4 راکٹوں سے حملہ، رپورٹ


عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر 4 راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق شمالی بغداد بلد ملٹری بیس پر 7 مارٹر بموں سے حملہ کیا، جس میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق عراقی فورس سے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی فورسز نے حملے کی تصدیق کی ہے اور ساتھ ہی بتایا کہ تمام راکٹ اور مارٹر بم ملٹری بیس کے رن وے پر گرے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت ملٹری بیس پر موجود امریکی فوجیوں کی حتمی تعداد تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

تازہ ترین