• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا 12 زیرتربیت سعودی سروس مین کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

امریکا نے 12 زیر تربیت سعودی سروس مین کو امریکا سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا، ان پر انتہا پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سعودی سروس مین امریکی بحری اسٹیشن پر تربیت حاصل کررہے تھے، گروپ کے بعض افراد پر چائلڈ پورنوگرافی کا مواد رکھنے کا بھی الزام ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی سروس مین کو نکالنے کا فیصلہ دسمبر 2019 میں 3 افراد کے قتل کے بعد کیا گیا۔ سعودی کیڈٹ الشمرانی نے امریکی اڈے پر فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

تازہ ترین