• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا کشیدگی پر مذاق بھارتی پروفیسر کو مہنگا پڑگیا

امریکا کی جانب سے ایران کو دی گئی دھمکی پر بھارتی نژاد امریکی پروفیسر کے مذاق میں ایران کو جوابی کارروائی کا مشورہ دینے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی پروفیسر اشین فانسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی دھمکی کے رد عمل میں لکھا کہ’ایران کو بھی جوابی کارروائی میں امریکا کے 52 مقامات کو بم سے نشانہ بنانا چاہیے، جیسا کہ امریکی شاپنگ مالز یا اداکارہ کم کارڈیشان کا گھر ۔ ‘

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پوسٹ پر کالج کی جانب سے پروفیسر کو یہ کہہ کر فارغ کر دیا گیا تھا کہ ان کا فیس بک پر اس قسم کا بیان دینا ان کی ذاتی رائے ہے، کالج کا اس پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کالج میں پروفیسر اور ایک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دینے والےپروفیسر نے بعد ازاں اپنی اس پوسٹ کو ایک نا مناسب طنز قرار دیتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی۔

یہ بھی دیکھئے:امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں


ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ فیس بک پر بس ایک مذاق میں یہ پوسٹ کی تھی، میری پوسٹ کو غلط رنگ دیاگیا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ کالج انتظامیہ اس معاملے پر نظر ثانی کرے گی جس پر کالج نے اپنا مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ’ کالج ہر طرح کے نفرت پھیلانے والے اور دھمکی آمیز الفاظوں اور ارادوں کی مذمت کرتا ہے ۔‘

تازہ ترین