• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:وحید الدین سلیم

صفحات: 98 ،قیمت: 250 روپے

ناشر: آکسفورڈ یونی ورسٹی پریس۔

مولانا وحید الدین سلیم پانی پتی غیر معمولی ادبی صلاحیت کے حامل ہونے کے علاوہ سرسیّد کے ساتھ کام کرنے والوں میں بھی شامل تھے۔تصنیف و تالیف سے خاص لگاؤ رہا۔ اگرچہ اس ذیل میں کُتب کی تعداد زیادہ نہیں، تاہم جو ہیں، وہ انتہائی افادیت کی حامل کہلائی جا سکتی ہیں۔ 

اُنہوں نے ایک ادبی پرچہ بھی جاری کیا،جب کہ اُن کی صحافتی خدمات ایک الگ موضوع کی متقاضی ہیں۔ ساٹھ کے ابتدائی برسوں میں علی گڑھ یونی ورسٹی سے اُن کی حیات و خدمات کے موضوع پر منظر عبّاس نے پی ایچ ڈی کی سطح کا تحقیقی کام بھی انجام دیا۔ زیرِنظر کتاب’’تلمیحات‘‘اُن کا ایک طویل مضمون ہے، جس میں تلمیح کے بارے میں علمی گفتگو کی گئی ہے۔ 

اُردو ادب کے طلبہ کے لیے تلمیح کے بارے میں یہاں اتنا بیان کردینا خالی از دِل چسپی نہ ہو گا کہ تلمیح کا مطلب کسی واقعے یا قصّے کی طرف اشارہ کرنا ہوتا ہے۔ جیسے علّامہ اقبالؔ کے مشہور شعر کا پہلا مصرع’’بے خطر کود پڑا آتشِ نمرود میں عشق‘‘ حضرت ابراہیم ؑ کو آگ میں پھینکے جانے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

کتاب ہر لحاظ سے افادیت کی حامل ہے اور محض طلبہ ہی نہیں، بلکہ ہر ادب دوست اس سے استفادہ کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر رؤف پاریکھ کا تحریر کردہ ’’مقدمہ‘‘ کتاب کی افادیت کا ایک اضافی پہلو ہے۔

تازہ ترین