مصنّف: محمّد حامد سراج
صفحات: 218
قیمت: 600 روپے
ناشر:بُک کارنر، جہلم۔
حامد سراج مرحوم کا شمار معتبر قلم کار وں میں ہوتا تھا۔’’برائے فروخت‘‘، ’’آشوب نگاہ‘‘، ’’بخیہ گری‘‘، ’’چوبدار‘‘، ’’وقت کی فصیل‘‘،’’ہمارے بابا جی حضرت مولانا خواجہ خان محمّد‘‘ اور ’’مجموعۂ محمّد حامد سراج‘‘وہ کتابیں ہیں، جنہوں نے ناقدینِ ادب سےخُوب داد وصول کی۔ اُن کی زیرِنظر کتاب ’’نقش گر‘‘ اُن کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔
یہ افسانے اپنی کہانیوں، زبان و بیان اور معاشرے کے مختلف کرداروں اور مناظر کی اتنی عُمدہ عکّاسی کرتے ہیں کہ انہیں پڑھنے کے بعد بے ساختہ صاحبِ کتاب کے لیے تعریفی کلمات ادا کرنے کو جی چاہتا ہے۔ مختصر طور پر کہا جا سکتا ہے کہ ’’نقش گر‘‘میں بھی حامد سراج نے اپنی پُختہ کاری کا بَھرپور ثبوت دیا ہے۔