• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار عمران عباس نے عائزہ خان کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ آپ میری پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں‘۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار عمران عباس نے شیئر کی ہوئی تصویر کے کیپشن میں عائزہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں نے ڈراما ’محبت تُم سے نفرت ہے‘ اور اِس کے علاوہ دیگر ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، آپ میری سب سے پسندیدہ ساتھی اداکارہ ہیں۔‘


عمران عباس نے لکھا کہ ’ہنسی اور مذاق کے ساتھ خوشی خوشی ہم دونوں ایک اور پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں اور اِس پروجیکٹ کے لیے بھی میری طرف سے آپ کے لیے وہی الفاظ ہیں جو ماضی کے پروجیکٹس میں تھے ۔‘

عمران عباس   اورعائزہ خان کا ڈرامہ ’محبت تُم سے نفرت ہے ‘


عمران عباس نے لکھا کہ ’ آپ ایک ایسی  اداکارہ ہیں جس کو اللّہ تعالیٰ نے بےحد ہُنر سے نوازا ہے، اللّہ آپ کے کام میں برکت عطا کرے آمین۔‘

اداکار کی اِس پوسٹ کے کمنٹ میں عائزہ خان نے عمران عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’مجھ سے اِس طرح کی پوسٹ کی توقع نہیں رکھنا۔‘

عائزہ خان کے اِس کمنٹ پر عمران عباس نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں ہاں، ہم اِس یکطرفہ معاہدے کے بارے میں پہلے ہی بات کرچُکے ہیں ۔‘

اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’عظیم لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں۔‘

عائزہ خان نے اپنے ایک اور کمنٹ میں عمران عباس کو مُبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’آپ میرے ہمیشہ بہترین ساتھی اداکار اور بہترین دوست بنیں گے۔‘

اداکارہ کے اِس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ کو بھی مبارک ہو، اِس بات پر تو محلے میں مٹھائی بانٹنی چاہیے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان اور اداکار عمران عباس نے ایک ساتھ کئی ڈراموں میں کام کیا ہے اور حال ہی میں دونوں کا ایک نجی ٹی وی چینل سے بھی ایک ساتھ ڈرامہ آرہا ہے۔

تازہ ترین