• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل: چٹوگرام نے ڈھاکا کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

بی پی ایل: چٹوگرام نے ڈھاکا کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا


بنگلادیش پریمیئر لیگ کے پلے آف مرحلے کے ایلی منیٹر میچ میں چٹوگرام چیلنجرز نے ڈھاکا پلاٹون کو سات وکٹ سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا، شاداب خان کی آل راؤنڈ پرفارمنس بھی ٹیم کے کسی کام نہ آسکی۔

ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میچ میں کھلنا ٹائیگرز اور راجشاہی رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے ایلی منیٹر میچ میں ڈھاکا پلاٹون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 144 رنزبنائے۔

شاداب خان نے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 64 رنزکی اننگز کھیلی، مومن الحق 31 اور تھیسارا پریرا 25 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

چٹوگرام چیلنجرز کے ریاد ایمرٹ نے تین، جبکہ روبیل حسین اور نسیم احمد نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں چٹو گرام چیلنجرز نے ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرکے میچ سات وکٹ سے جیت لیا، کرس گیل 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ڈھاکا پلاٹون کے شاداب خان نے دو جبکہ مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میچ میں آج کھلنا ٹائیگرز اور راجشاہی رائلز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

ایونٹ کے تمام میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین