• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بندر نے ساتھی کی جان بچالی


چین میں ایک بندر کی اپنے ساتھی بندر کو کرنٹ سے بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ چین میں پیش آیا جب ایک بندر اے سی یونٹ سے لٹکی ہوئی بجلی کے تار سے کرنٹ کے جھٹکے کھا رہا تھا تاہم اس دوران اس کے ساتھی بندر نے بہادری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے چھت پر پہنچ کر بجلی کے تار کو کھینچا اور چھت سے نیچے چھلانگ لگادی۔

بندر کو مشکل میں دیکھ کر وہاں موجود افراد بھی بے حد خوفزدہ ہوگئے تاہم دوسرے بندر کے بروقت اقدام پر سب نے سکون کا سانس لیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین