چین میں بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
چین کے صوبے گانسو کے شہر ڈون ہوانگ میں ایسی ہی شرارت کے سبب اس وقت خطرناک حادثہ پیش آیا جب ایک بچہ پٹاخوں سے کھیلنے میں مصروف تھا کہ بچے نے جلتے پٹاخے قریبی مین ہول میں گرادیئے اور یوں گیس کے اخراج کے باعث میں ہول میں زوردار دھماکا ہوگیا۔
دھماکے سے بچہ کئی فٹ ہوا میں اُچھلتا زمین پر آگرا۔
رپورٹ کے مطابق اس خطرناک حادثے میں بچہ زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔