• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش دوبارہ مشرقی وسطیٰ میں منظم ہونے لگی، شاہ عبداللّٰہ

داعش دوبارہ مشرقی وسطیٰ میں منظم ہونے لگی، شاہ عبداللّٰہ


اردن کے بادشاہ عبداللّٰہ دوم نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش ایک مرتبہ پھر مشرق وسطیٰ میں منظم ہونے لگی اور اس کی وجہ سے خطے کو دوبارہ مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللّٰہ دوم نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش اپنے آپ کو گزشتہ ایک سال سے منظم کر رہی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں شاہ عبداللّٰہ دوم کا کہنا تھا کہ ہمیں داعش کے دوبارہ منظم ہونے سے ڈیل کرنا ہے، یہ ایک بہت بڑا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شام میں موجود تمام غیر ملکی جنگجو شمالی افریقی ملک لیبیا منتقل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے شاہ اردن کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ماہ قبل امریکا نے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں اگر کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کے اثرات عمان، بیروت، بغداد سمیت فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن عمل بھی متاثر ہوگا۔

شاہ عبداللّٰہ نے کہا کہ یورپی تناظر میں لیبیا یورپ کے قریب ہے اور یہ آئندہ چند روز میں موضوع بحث بننے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی جنگجو ادلب (شام) چھوڑ کر لیبیا منتقل ہوچکے ہیں اور یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے اس خطے بلکہ یورپینز کو بھی 2020 میں دیکھنا ہوگا۔

ایران اور امریکا کشیدگی پر بات کرتے ہوئے شاہ عبداللّٰہ دوم کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران خطے کے حالات معمول پر آجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک دونوں ممالک میں کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ہم اس خطے کے غیر مستحکم ہونے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین