آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فنگر پرنٹس جمع نہ کرانے والوں کے ریکارڈ تک رسائی بند

New Visa With Fingerprinting For Pilgrims Visiting Saudi Arab
جدہ ... شاہد نعیم ....سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایسے تمام غیر ملکیوں کے کمپیوٹر ائزڈیٹا یا ریکارڈز تک رسائی بند کردی ہے جنہوں نے بائیومیٹرک سسٹم کو فعال بنانے کے لئے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے فنگر پرنٹس مقررہ تاریخ تک فراہم نہیں کئے ۔

محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کرنل محمد حسین کے مطابق ڈیٹا تک رسائی نہ ملنے کے سبب مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے اقامہ کی تجدید اور ان کا اجراء بندہوگیا ہے جبکہ بیرون مملکت جانے کےلئے ’ایگزٹ ری انٹری ویزے‘ کا اجراء بھی بند ہوگیا ہے۔

ڈیٹا یا ریکارڈز کی معطلی ڈائریکٹریٹ جنرل پاسپورٹ کی ہدایت پرعمل میں لائی گئی ہے ۔

تمام غیر ملکیوں کو مقررہ تاریخ تک اپنے اور اپنے اہل خانہ کے فنگر پرنٹس جمع کرانا تھے تاہم جو لوگ ایسا نہ کرسکے ان کے ڈیٹا تک رسائی بند کردی گئی ہے تاہم قریبی پاسپورٹ مراکز میں فنگر پرنٹس جمع کرانے کے بعدانہیں دوبارہ کھلوایا جاسکتا ہے ۔
بین الاقوامی خبریں سے مزید