• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی اولمپک گولڈمیڈلسٹ کیمیا علیزادے ملک سے فرار


ایران کی واحد اولمپک میڈل یافتہ خاتون ایتھلیٹ کیمیا علیزادے ملک سے فرار ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی واحد اولمپک گولڈمیڈلسٹ کیمیا علی زادے تہران حکومت کے رویوں سے ناخوش تھیں جس کے باعث انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی وہ کس ملک میں رہ رہی ہیں۔

کیمیا علی زادے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تفصیلی پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا ۔

کیمیا علی زادے کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا، ایرانی حکام میرے بارے میں تضحیک آمیز گفتگو کرتے تھے، ناانصافی اور جھوٹ کاحصہ نہیں بن سکتی، ملک میں لاکھوں خواتین کو مظلوم بنا کررکھا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ملک میں عوامی مقامات پر زبردستی حجاب کا کہا جاتا ہے، ملک چھوڑنے کا فیصلہ بہت کٹھن تھا، لیکن میں ہمیشہ ایران کی بیٹی بن کر رہوں گی جب کبھی میری ضرورت پڑے گی۔

یادرہے کہ کیمیا علی زادے نے 2016 کے ریوڈی جنیرو اولمپکس کے تائیکوانڈو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

تازہ ترین