• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر نامزدگیوں سے مہوش حیات ناراض


پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ ’آسکر‘ میں نامزدگیوں پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کیا۔

پاکستانی فلم اسٹار نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ہونے والی آسکر نامزدگیوں سے واضح ہے کہ جُدا گانہ حیثیت اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب میں موجود فلم انڈسٹری کو اس اختلاف کو ختم کرنے کے لیے بہت لمبا سفر طے کرنا ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ کام نہیں کرتا تو شاید وقت آگیا ہے کہ ہم خود آگے بڑھیں اور اپنی کہانیاں دنیا کو بتائیں۔

واضح رہے کہ آسکر کی بہترین فلموں کے لیے فورڈ ورسز فیراری، دی آئرش مین، جوجو ریبٹ، جوکر، لٹل ویمن، میریج اسٹوری، 1917، ونس اپن اے ٹائم نے ہولی ووڈ اور پیراسائیٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہترین اداکار، اداکارہ، معاون اداکار، میوزک، ڈائریکٹر، سنیماٹوگرافی اور کاسٹیوم ڈیزائن وغیرہ کے لیے بھی تقریباً ان ہی فلموں سے تعلق رکھنے والوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین