• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا شہریت قانون افسوسناک ہے، چیف ایگزیکٹو مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ کےچیف ایگزیکٹو ستیا ناڈیلا بھی بھارت کے متنازع شہریت قانون پر بول اٹھے اور اسے افسوسناک قراردیدیا۔

نیویارک میں مائیکروسافٹ کےایونٹ میں خطاب کرتے ہوئے ستیا ناڈیلا کا کہنا تھا کہ جوکچھ اس وقت بھارت میں ہورہاہے، وہ افسوسناک ہے، خصوصی طور پر ان کے لیے جو بھارت میں پیدا ہوئے۔ یہ ان کے لیے بہت بُرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ بھارت میں مہاجرین بھی خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔

جنوبی بھارت کے تاریخی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والے  بھارتی نژاد امریکی ستیا ناڈیلا کا کہنا تھا کہ میری تو خواہش ہے کہ کوئی بنگلہ دیشی امیگرنٹ بھارت آئے اور وہ اگلا یونی کورن تخلیق کرے یا پھر انفوسس کا مستقبل کا چیف ایگزیکیٹو بن جائے۔

یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ کے سی ای او، مسٹر ناڈیلا اب امریکی شہری بن چکے ہیں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان ساری چیزوں کے باوجود ہر ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حد بندی کرے، اپنی قومی سلامتی کو یقینی بنائے اور امیگریشن قوانین کے لیے پالیسی ترتیب دے۔

تازہ ترین