• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے کھلاڑی پی ایس ایل فائیو میں بہتر نتائج کیلئے پراُمید

لاہور قلندرز کے کھلاڑی پی ایس ایل فائیو میں بہتر نتائج کیلئے پراُمید


لاہور قلندرز کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں بہتر نتائج کیلئے پراُمید ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ لاہور قلندرز ٹاپ پر فنش کرے گی۔

جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ویزے، نوجوان کرکٹرز محمد فیضان اور جاہد علی بھی لاہور کو فتحیاب کروانے اور اس بار قلندرز کے فینز کو مایوس نہیں کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن اگلے ماہ شروع ہوگا۔ پچھلے چاروں ایڈیشز میں آخری نمبر پر رہنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کے کھلاڑی اس بار مختلف نتیجے کے لیے پُر امید ہیں۔

فخر زمان کہتے ہیں کہ نئے کپتان کی قیادت میں ٹیم نئے جوش کے ساتھ میدان میں اترے گی، امید ہے اس بار ٹاپ پر فنش کریں گے۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ویزے کہتے ہیں کہ ان کی کوشش ہوگی کہ لیگ میں اچھا پرفارم کرکے لاہور قلندرز کو کامیاب کروائیں۔

ٹیم میں شامل نوجوان کرکٹرز جاہد علی اور محمد فیضان بھی امید ظاہر کی ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار اپنے فینز کو مایوس نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: قلندرز 8 میچز لاہوریوں کے سامنے کھیلیں گے

پی ایس ایل سیزن فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے  34 میچز پاکستان کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔

تازہ ترین