• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کی اقتدار پر نظروں کیساتھ پارٹی میں اندرونی اختلاف بھی گہرے

اسلام آباد (عمر چیمہ) مسلم لیگ (ن) کی نظریں جہاں اقتدار پر ہیں، وہیں پارٹی میں اندرونی اختلافات بھی گہرے ہوتے جارہے ہیں۔

گزشتہ سال کے آخر میں پاور بروکرنے رواں سال کے شروع میں ممکنہ تبدیلیوں کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا آئندہ بجٹ سے قبل تبدیلی ہوگی۔ لیکن کیا تبدیلیاں ہوں گی، یہ نہیں بتایا۔ اس وقت تک آرمی چیف کو مدت ملازمت میں دی گئی توسیع کے خلاف درخواست دائر نہیں کی گئی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صورتحال نے ڈرامائی موڑ لیا۔

عام سمجھ بوجھ کے تحت اندازہ یہی ہے کہ تبدیلی کا منصوبہ عمران خان حکومت کے ہر محاذ پر پر زور دفاع کے بعد موخر کردیا گیا ہو۔ لیکن بڑی سیاسی جماعتیں اس شمار میں پیچھے نہیں ہیں۔

مثال کے طور پر مسلم لیگ (ن) نے آرمی ایکٹ میں ترمیم غیرمشروط حمایت کی پیشکش کی۔ جس کا اختیار نوازشریف نے دیا۔ ان کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی حمایت کرنے والوں کو اس سے شدید صدمہ ہوا۔

اب اس دستوری ترمیم کی منظوری کے بعد حکمراں اتحاد میں شامل چھوٹی جماعتوں نے حکومت کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔

جس سے تبدیلی کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملتی ہے۔ ایم کیو ایم کے واحد وزیر خالد مقبول صدیقی مستعفی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین