• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم ساز کبیر خان نے بھارت کی معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر دہلی پولیس اہلکاروں کے تشدد پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کو لگتا ہے طلباء غلط ہیں تو ان سے مذاکرات کئے جائیں لیکن یہ بالکل غلط ہے کہ پولیس ان پر یونیورسٹی کے اندر تشدد کرے۔

کبیر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پر پولیس تشدد کی وڈیو دیکھی جو کہ ان کے لئے بہت پریشان کن تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو احتجاج کا حق حاصل ہے، آپ ان کو اختلاف کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں۔

بھارتی فلم ساز کبیر خان نے بھی بھارت کی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ کئی بالی ووڈ سپر ہٹ فلمیں بنا چکے ہیں۔ جن میں سپر اسٹار سلمان خان کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھئے:متنازع شہریت قانون کے خلاف بھارت بھر میں مظاہرے


واضح رہے متنازع شہریت قانون کیخلاف بھارت میں یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کیا تھا جس پر گزشتہ ماہ پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔ جس کے بعد اب یونیورسٹی انتظامیہ نے مجبوراً عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین