• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دبئی کے مرینہ ڈسٹرکٹ میں ہوائی اڈے کے قریب ʼدی سیل ٹاور‘ کے نام سے دُنیا کا سب سے اُونچا ہوٹل زیر تعمیر ہے۔

اس ہوٹل کی اُونچائی 360.4 میٹر ہو گی اور اس میں 1042 کمرے ہوں گے ۔

  ہوٹل تعمیر کرنے والی کمپنی دی فرسٹ گروپ کے مطابق ہوٹل کی تعمیر 2022 کے آخر تک مکمل ہو جائے گی اور ہوٹل کو 2022کے آخر یا 2023کے ابتداء میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ۔

اس نئے ہوٹل کے فن تعمیر اور ڈیزائن کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل چکی ہے اور یہ اب تک تین ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔

ہوٹل میں دبئی کے نظاروں کے لیے خصوصی مقام بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

فرسٹ گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہوٹل سے دبئی کی بلندو بالا عمارتوں اور سمندر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

ہوٹل کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی تھی اور اس ہوٹل کی تعمیر سے دبئی میں بلند و بالا ہوٹلز کی فہرست میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

ہوٹل انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعمیر مکمل ہونے پر وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے سرٹیفکیٹ کے لیے رجوع کریں گے۔

تازہ ترین