• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کنوئیں میں گرنے والے بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا

چین : کنوئیں میں گرنےوالے بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا


چین کے بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب اسکی تازہ مثال چین کے صوبےHenanکے شہر  Pingdingshan میں دیکھی گئی جب ایک 2 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے پانچ میٹر گہرے اور چالیس سینٹی میٹر قطر والے کنوئیں میں گرگیا۔

کنوئیں میں بچے کی جان کو آکسیجن کی کمی کے سبب شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے تاہم ریسکیو اہلکاروں کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچے کو تقریباََ ڈھائی گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد کنوئیں سے باہر نکال لیا۔

رپورٹ کے مطابق کنوئیں میں گرنے کے باعث بچے کو معمولی خراشیں آئیں جس پر اُسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین