• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کیخلاف ٹی20 اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل

بنگلادیش کیخلاف ٹی20 اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل


بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کل کپتان بابر اعظم کے ہمراہ اسکواڈ کا اعلان کریں گے، سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ا مصباح الحق، کپتان بابر اعظم اور کوآرڈی نیٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی، اس مشاورتی عمل میں دیگر چھ سلیکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہارنے والی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی جائیں گی، سابق کپتان سرفراز احمد کے لیے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دروازے کھلے ہیں کیونکہ حالیہ فٹنس ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے اپنی فٹنس سے کوچز کو متاثر کیا ہے۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈرز فہیم اشرف اور عماد بٹ کے نام بھی زیر غور ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہو گی، بگ بیش لیگ میں شاندار پرفارمنس پیش کرنے والے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی اسکواڈ میں سرپرائز انٹری ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین