• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی سے ملک بدر درجنوں افغان شہری وطن پہنچ گئے

فرینکفرٹ (آئی این پی)جرمنی سے ملک بدر کیے گئے سینتیس افغان باشندوں کا ایک گروپ واپس افغانستان پہنچ گیا ہے۔ ان افغان شہریوں نے جرمنی میں پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں، جن کے مسترد کیے جانے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ افغانستان کی مہاجرین اور ملکی باشندوں کی وطن واپسی سے متعلقہ امور کی وزارت نے بتایا کہ یہ گروپ بدھ کے روز بذریعہ ہوائی جہاز جرمنی سے کابل پہنچا۔ افغان حکام کے مطابق دسمبر دو ہزار سولہ سے لے کر اب تک جرمنی سے ملک بدر کیے گئے افغان شہریوں کو واپس کابل پہنچانے والی یہ اکتیسویں پرواز تھی۔ اس عرصے کے دوران جرمنی سے مجموعی طور پر آٹھ سو ایسے افغان شہری واپس بھیجے گئے، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔
تازہ ترین