• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت 4افرادجاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود مشرف کالونی کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر 6ماہ کی بچی جا ں بحق ہوگئی ۔جس کی لاش کو ریکسیو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفیہ بچی کی شناخت شازیہ دختر جاوید کے نام سے کی گئی ہے۔بھینس کالونی تھانے کی حدود شفیق گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار کو نامعلوم تیز رفتار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑگیا جس کی لاش کو ریکسیو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 23سالہ شفیع اللہ ولد عزیز اللہ کے نام سے کی گئی ہے ۔سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نیتجے میں کار میں سوار دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور جاں بحق ہونے والو ں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین