• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ عالم اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے،مجلس وحدت مسلمین

کراچی(اسٹاف رپوٹر)عراق میں امریکی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے تحت شاہ خراسان پر احتجاج و شمع روشن کی گئی شرکا ء سے خطاب میں صوبائی رہنما علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور عالمی دہشت گرد کا کردار ادا کر رہا ہے۔عراق میں برادر مسلم ملک کی اہم شخصیت کو نشانہ بنا کر امریکہ نے بربریت کا بدترین مظاہرہ کیا۔امریکہ مشرق وسطیٰ سے فی الفور اپنی فوجیں واپس بلائے۔عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی فوج کے انخلا کی منظوری کے بعد امریکہ کے پاس عراق میں مزید قیام کا کوئی جواز باقی نہیں بچا۔انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے خطے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا۔عالم اسلام کے جرات مند سپاہی قاسم سلیمانی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اسلامی ممالک کے مابین اتحاد کے لیے عراقی وزیر اعظم کو اہم پیغام پہچانے آئے تھے۔ ان کا قتل مسلمانوں کی تفریق میں ملوث امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کا شناخسانہ ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں علی حسین نقوی، علامہ سجاد شبیر،شیخ مبشر عالم، علامہ مبشر حسن،ناصر الحسینی سمیت دیگرسیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شامل تھے۔
تازہ ترین