• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق آباد دھماکے کے متاثرین کو معاوضہ اداکیاجائے‘ جمعیت ن

کوئٹہ ( آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی کنونیئرمفتی شفیع الدین ڈپٹی کنونیئرعبیداللہ حقانی ودیگرنے کہا ہےکہ اسحاق آباد دھماکے کے شہداء کے لواحقین اورزخمیوں کیلئے فوری طورپر معاوضہ کااعلان کیاجائے حکومت کی بے حسی دشمن قوتوں کو ملک میں بدامنی پھیلنے کی دعوت دے رہی ہے رہنمائوںنے کہاکہ ملک میں دہشت گردی بدامنی کی اصل بنیابلیک واٹر‘ را‘ خاد اور موساد کاگٹھ جوڑ ہے قوم جنازے اٹھااٹھاکرتھک چکی ہے لیکن حکمرانوں کو اس کااحساس تک نہیں عدم تحفظ کے باعث لوگوں میں بے چینی پھیل رہی ہے بدامنی اور جرائم نے شہریوں کا جینا دوبھرکررکھاہے وقت آگیاہے کہ غلامانہ پالیسیوں کوچھوڑ کر ملک اورقوم کے مفاد ات کومدنظرر کھ کر پالیسیاں مرتب کی جائیں ۔درایں اثناءجمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی ، مرکزی معاون حاجی حیات اللہ کاکڑ، معاون کنوینر مولوی عبدالصمد مولانا علاالدین ودیگر نے کہا ہے کہ حکومت کی بے حسی اوربے بسی سے کوئٹہ شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے۔ عبدالقدوس روڈ، پشتون آباد،شالدرہ شابو، کچلاک کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ سیوریج نظام پر کروڑوں روپے ضائع ہونے کے باوجود گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے،سیوریج لائن کی صفائی کاکوئی انتظام نہیں، پورے شہر میں ایک سڑک اور شاہراہ ایسی نہیں جو گاڑیوں کے چلنے کے قابل ہو،حکومت کوئٹہ کی سڑکوں کے لیے فنڈ مختص کرکے عوام کو اس مشکلات سے نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ زبانی ترقی تو میڈیا پر شہ سرخیاں بن چکی ہیں لیکن عملی میدان میں ترقی تو دور کی بات پسماندگی اور محرومی روزبروز بڑھ رہی ہے۔ عوام کو ترقی کی خوشخبریاں پہلے بھی سنائی گئی لیکن شہر کو لاوارث سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ۔
تازہ ترین