• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر محمد افضل برمنگھم کے نئے لارڈ میئر بننے کیلئے تیار

برمنگھم(عمران منور) کونسلر محمد افضل شہر کے نئے لارڈ میئر بننے کیلئے تیار ہیں۔ تجربہ کار لیبر سیاستدان اس شہر کے ’’فرسٹ سٹیزن‘‘ منتخب ہوئے تھے، جہاں وہ 50 سال سے زیادہ عرصہ سے مقیم ہیں۔ محمد افضل جو سب سے پہلے1982 میں شہر کے آسٹن وارڈ سے کونسلر کے طور پر منتخب ہوئے تھے، اس وقت وہ برطانیہ میں سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے مسلم کونسلر ہیں۔ کونسلر افضل جو میرپور، آزادکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، 1969 میں برطانیہ آئے تھے۔ وہ برمنگھم میں کونسلر منتخب ہونے والے پہلے مسلمان بھی تھے۔ وہ پاکستانی پس منظر کے پانچویں مسلم لارڈ میئر ہوں گے۔

تازہ ترین