• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالیسیوں پر تنقید، بھارت کا ترکی اور ملائشیا سے درآمدات پر پابندی کا منصوبہ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)بھارت نے اعلانیہ طور پر اس بات کا اعتراف کیاہےکہ کشمیرکے حوالے سے بھارتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کے بدلے میں ترکی سےدرآمدات کو کم کرنے اور ملائیشیا سے پام آئل، تیل، گیس سمیت دیگر مصنوعات پر پابندیاں عائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ مہاتیرمحمداورطیب اردوان نے کشمیرسمیت دیگرایشوز پربھارت کی مخالفت اور پاکستان کی حمایت کی تھی،دنیا میں خوردنی تیل کے سب سے بڑے خریدار بھارت نے پہلے ہی ملائیشیا سے پام آئل کی درآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اپنےدرآمد کنندگان کو دیگر مارکیٹوں سے خریداری کرنے کا کہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو سرکاری حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ نئی دہلی نے ملائیشیا سے پیٹرولیم، المونیم، لیکوئیفائڈ نیچرل گیس، کمپیوٹر پارٹس اور مائیکروپروسیسرز کی خریداری پر پابندی کا منصوبہ بنالیاہے۔

تازہ ترین