• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سکول ایجوکیشن کی گریڈ 20کی 70فیصد سے زائد سیٹیں خالی

لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن کی غفلت سے صوبے میں گریڈ 20 کی اساتذہ کی 70 فیصد سے زائد سیٹیں خالی پڑیں ہیں ۔ تعلیمی اور انتظامی امور متاثر ہونے لگے ہیں ۔ اس وقت سکولوں میں گریڈ بیس کی مجموعی طور پر 434 سیٹیں ہیں تاہم ان میں سے 341 سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ اہم سیٹیں خالی ہونے سے سکولوں میں بچوں کے نتائج اور انتظامی امور بھی متاثر ہورے ہیں دوسری طرف محکمہ کی جانب سے اساتذۃ کو بھی ان کی جائزہ پرموشن سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ اساتذہ تنظیموں کاکہنا ہے کہ محکمہ اپنے فنڈز بچانے کے لیے اساتذہ کو پرموٹ نہیں کررہا۔ پنجاب ٹیچر یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کاکہنا ہے کہ اگر بروقت اساتذہ کی پرموشن ٹریننگ کی جائے تو یہ سیٹیں پر ہوسکتی ہیں دوسری طرف بہت سے اساتذہ بیس گریڈ میں ہونے کے باوجود تعینات نہیں کیے جارہے ۔ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ جلد اساتذہ کو پرموٹ بھی کیا جائے گا اوراس کے ساتھ اساتذہ کی تعیناتیاں بھی کی جارہی ہیں ۔
تازہ ترین