• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پورے شہر میں بھرپور احتجاج کیاجائے گا،پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر ) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میںشدید سردی کے باوجود گیس پریشر کم ہونے یا گیس کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سوئی سدرن گیس کمپنی اور سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی نااہلی وکمزوری اور اپنے اختیارات سے محرومی قرار دیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام علاقوں میں گیس پریشر کم ہے جبکہ اکثرعلاقوں میں تو گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پورے شہرمیں عوام اس وقت سراپا احتجاج ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کواری روڈ ، زمان روڈ، فقیر محمد روڈ ، گاڑی احاطہ ، سرکی روڈ ، پشتون آباد، پشتون مینہ ، شالدرہ ، کاسی روڈ ، جان محمدکاسی روڈ، سرکی کلاں، خالق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن ، کاکڑکالونی ، اڈہ پشتون آباد ، محمود مینہ ، مشرقی ومغربی بائی پاس ،تختانی بائی پاس ، سریاب ، غوث آباد، لوہڑ کاریز، ہزار گنجی ، پشتون باغ اول ، پشتون باغ دوئم ، سرپل ، خروٹ آباد ، سبزل روڈ ، دیبہ ، ہدہ ترخہ ، کلی برات ، عالمو ، کوٹوال ، نواں کلی ، لیبر کالونی ، بشیر آباد، ٹیچر کالونی ، پشتونستان چوک ، سرہ غوڑگئی، ترین شار، زرغون آباد ، ہنہ اوڑک ، ہنہ بائی پاس ، کلی ملیزئی ناصران ، بلیلی ، چشمہ اچوزئی، کچلاک کے تمام کلیوں ، سمنگلی ، نوحصار ، خیزئی چوک ، اےئرپورٹ روڈ ، ہزارہ ٹاؤن ،بروری ، وحدت کالونی سمیت اندرون شہر کے تمام مین علاقوں میں شہریوں کو ایک جانب گیس پریشر کی شدید کمی جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر گیس پریشر فی الفور درست نہ کیا گیا تو پشتونخوامیپ اپنے عوام کی تائید وحمایت کے ساتھ سخت احتجاج پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی اور سلیکٹڈ صوبائی نااہل وبے بس حکومت پر عائد ہوگی۔ 
تازہ ترین