• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم طلبا یونین پر پابندی ختم کریں،جمعیت طلبااسلام نظریاتی

کوئٹہ( آن لائن ) جمعیت طلبااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام حقوق طلبا ریلی جمعیت طلبااسلام پاکستان کے مرکزی صدر عبدالرحیم صبا کی قیادت میں صوبائی سیکرٹریٹ سے نکالی گئی۔ ریلی گوردت سنگھ روڈ، پرنس روڈ، آرٹ سکول روڈ میکانگی روڈ، میزان چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کوئٹہ پہنچی۔ حقوق طلبا ریلی سے مرکزی صدر عبدالرحیم صبا مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی صدرفضل الرحمنء رحمانی ضلعی ڈپٹی کنوینر مولوی رحمت اللہ حقانی، مرکزی سیکرٹری عبدالحیب خوستی، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ بشیراحمد ،احسان اللہ احسان مرکزی سیکرٹری ثنا اللہ ضلعی امیر دکی مولاناجعفر فاروقی ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں طلبا یونینز بحالی ایک آئینی اور جمہوری حق ہے۔ پابندی سے لاکھوں طلبا کے حقوق سلب ہو رہے ہیں اور میرٹ کی پامالی ہو رہی ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور اقتدار میں طلبہ تنظیموں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ بھی اپنا یہ وعدہ وفا نہ کرسکے۔موروثی اور جاگیرداری سیاست کی حامی سیاسی جماعتیں طلبہ یونینز کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کیونکہ ان کی موروثی اور جاگیرداری کی سیاست کو خطرہ لاحق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران اپنے وعدوں کونبھاکر طلبا یونین پر عائد پابندی ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبا اسلام نظریاتی طبقاتی تعلیمی نظام اور مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے جہد مسلسل کررہی ہے اور اس طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف جدوجہدکرنے والے ڈاکٹر سرفرازاحمد خان کوشہید کیا لیکن جمعیت طلبا اسلام نے نہ اس مشن کو چھوڑا اور نہ اس راستے سے ہٹی۔ انہوں نے کہا کہ طلبا یونینز کوبحال کریں۔
تازہ ترین