• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیو جرسی میں مسافر طیارے کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز جیٹ لائنر کی پرواز کے انجن میں آگ لگنے کے سبب پائلٹ نے طیارے کو نیوجرسی لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے 1871 کے انجن سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پرواز مکنیکل مسئلے کی وجہ سے واپس آئی، پرواز کو بحفاظت لینڈ کرلیا گیا اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔

تازہ ترین