• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فردوس جمال نے ماہرہ خان کی اداکاری کے حوالے سے بیان کی وضاحت کردی

اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کو اچھی اداکارہ نہ ہونے والے اپنے بیان کی وضاحت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت تکنیکی تبصرہ کیا تھا کسی نے ان سے ماہرہ خان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک اسٹار ہیں ،اداکارہ نہیں ہیں، وہ بہترین ماڈل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ماہرہ خان سے ملے نہ ہی انہیں جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ماہرہ خان کے پس منظر کو دیکھیں تو وہ ایک ماڈل ہیں اورماڈلنگ اور اداکاری میں فرق ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھئے : پاکستانی دلہنوں کے حوالے سے ماہرہ خان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل


انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری اپنی شخصیت کی نفی پر مبنی ہوتی ہے جبکہ ماڈلنگ سیلف پروجیکشن ہے، اور جب آپ اداکاری میں سیلف پروجیکشن لاتے ہیں توآپ اس کے بنیادی اصول کی نفی کر رہے ہوتے ہیں، اگر آپ سیلف پروجیکشن سے وابستہ ہیں تو آپ اداکاری کی خصوصیات کے دائرے سے ہٹ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے انہوں نے کہا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں۔

تازہ ترین