• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

007 کا کردار کسی رنگ و نسل کا اداکار ادا کرسکتا ہے، اداکارہ نہیں، پروڈیوسر

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور زمانہ ہولی وڈ جاسوس ایکشن فلم ’جیمز بانڈ‘ سیریز کی 25 ویں فلم ʼنو ٹائم ٹو ڈائےʼ بھی جلد سامنے آجائے گی اور فلم میں جاسوس کا مرکزی کردار ڈینیئل کریگ نبھاتے نظر آئیں گے۔ڈینیئل کریگ مسلسل چوتھی بار اس کردار کو ادا کر رہے ہیں البتہ کچھ برس قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ آخری بار فلم میں ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے۔اب تک پروڈیوسرز نے اس سیریز کی اگلی فلم کے ایجنٹ کے نام کا اعلان نہیں کیا البتہ خبریں تھیں کہ ڈینیئل کریگ کی جگہ جاسوس کا کردار ایک اداکارہ نبھاتی نظر آئیں گی۔تاہم اب فلم کی پروڈیوسر باربرا براکلی نے ورائٹی کو دیے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ ʼجیمز بانڈ سیریز میں 007 جاسوس کا کردار کبھی بھی کوئی اداکارہ نبھاتی نظر نہیں آئیں گی۔باربرا براکلی کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ 007 جاسوس کا کردار کوئی بھی رنگ و نسل کا اداکار ادا کرسکتا ہے، لیکن اس کردار کے لیے کسی اداکارہ کو سائن نہیں کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ʼمیرا ماننا ہے کہ ہم اداکاراؤں کے لیے کافی نئے اور مضبوط کردار بنارہے ہیں، مجھے اس بات میں کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی کہ میں ایک اداکار کے لیے لکھا گیا کردار اداکارہ کے نام کردوں، خواتین اس سے بہت زیادہ اپنے کیریئر میں کرسکتی ہیں اور کررہی ہیں۔واضح رہے کہ ʼنو ٹائم ٹو ڈائے میں افریقی نژاد برطانوی اداکارہ 31 سالہ لشانا لائنچ ایجنٹ کو نئے ایجنٹ کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور ان کی کاسٹنگ کے بعد ہی یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں تھی کہ اس سیریز میں اگلا جیمز بانڈ کا کردار ایک خاتون نبھاتی نظر آئیں گی۔نئی فلم میں دکھایا جائے گا کہ ڈینیئل کریگ ایکٹو سروس کو چھوڑ چکے ہیں جن کے جانے کے بعد ایجنٹ کا کردار لشانا لائنچ نبھارہی ہیں۔

تازہ ترین