• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی بیٹنگ کوچ سمیت 5 آفیشلز کا دورہ پاکستان سے انکار

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر چھائے بادل ہٹے تو ساتھ ہی بنگلہ دیشی کوچنگ اسٹاف نے اپنے بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ کوچنگ اسٹاف کے 5 اراکین نے دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں سفر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ محدود اوورز ٹیم کے بیٹنگ کوچ نیل میکنزی بھی انکار کرنے والوں میں شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنزکے چیئرمین اکرم خان نے انکشاف کیا ہے کہ فیلڈنگ کوچ ریان کک بھی پاکستان نہیں جائیں گے، رسل ڈومینگو سمیت کچھ اسٹاف آنے کیلئے تیار ہے۔ بنگلہ دیشی بورڈ نےا س سے قبل جونیئر اور ویمن ٹیموں کے ان کوچز کا ویزا بھی حاصل نہیں کیا تھا جو بھارتی ہیں یا جنہوں نے انکار کیا تھا۔

تازہ ترین