• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما کے بطور اوپنر ون ڈے میں تیز ترین 7ہزار رنز

راجکوٹ(جنگ نیوز) بھارتی اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں بطور اوپنر تیز ترین سات ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ اعزاز انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کو راج کوٹ میں اس پوزیشن پر 137ویں اننگز میں حاصل کیا۔ جنوبی افریقا کے سابق اسٹار ہاشم آملہ ان سے قبل 147اننگز کے ساتھ اس ریکارڈ کے مالک تھے۔ جبکہ سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کا نام اس فہرست میں 160اننگز میں 7ہزار بناکر تیسرے نمبر پرہے۔ البتہ ون ڈے کیریئر میں ان کے رنز کی مجموعی تعداد 8996 ہے ، وہ صرف چار رنز کے فرق سے 9ہزار کا ہندسہ عبور نہیں کرسکے۔ خیال رہے کہ روہت نے کیریئر کی ابتدا مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر کی تھی، 2013 چیمپئنز ٹرافی میں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انہیں اوپنر بنایا تھا۔

تازہ ترین