• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہمت ہارنے والا نہیں،مزید محنت کروں گا، کامران اکمل

ہمت ہارنے والا نہیں،مزید محنت کروں گا، کامران اکمل 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ ہونے والے کر کٹرز مایوس ہوکر پھٹ پڑے۔ دل برادشتہ کھلاڑیوں نے خود کو شامل نہ کرنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وکٹ کیپر نے جہاں قومی کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی وہیں انہوں نے اپنے منتخب نہ ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ کامران اکمل نے لکھا کہ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر دل ٹوٹ گیا ہے اور بہت دکھی ہوں، میں نے بہت محنت کی لیکن میں ہمت نہیں ہاروں گا اور مزید محنت کروں گا۔ یاد رہے کہ محمد عامر نے بھی منتخب نہ ہونے پر تنقید کی تھی۔ اور اس کی وجہ اپنی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کو قرار دے دیا۔ تاہم انہوں نے تھوڑی دیر بعد ہی مذکورہ ٹویٹ ہٹادی اور پھر لکھا کہ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں میں زیادہ مضبوط بن کر لوٹوں گا۔ انھیں پہلے ٹویٹ کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے جوانی میں ہی ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر کافی اعتراض کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین