• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربادا کا جشن آئی سی سی کوپسند نہیں آیا،ایک میچ کی پابندی

 پورٹ الزبتھ (جنگ نیوز) جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کا وکٹ لینے کے بعد ہیجانی انداز سے جشن منانا شاید آئی سی سی کو پسند نہیں آیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان پر ایک میچ کی پابندی لگادی ہے۔ معطلی کی وجہ سے اب ربادا چار ٹیسٹ میچوں کی سریز کے جوہانسبرگ میں شیڈول آخری میچ میں نہیں شرکت نہیں سکیں گے۔ پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کے پہلے روز وہ انگلش کپتان جو روٹ کو آئوٹ کرکے ان کے انتہائی قریب پہنچ کر زور سے چلائے تھے اور ہوا میں مکے لہرائے تھے۔ ربادا نے اپنی غلطی کو قبول کر لیا ہے اور انہیں میدان پر ان کے اشتعال انگیز رویے کے لئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیا گیا ہے۔ان پر میچ کا 15 فیصد جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔وہ 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ بھی دو بار قوائد توڑنے کے مرتکب قرار پائے تھے۔ مذکورہ ٹیسٹ میچ آسٹریلین کرکٹرز اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کی بال ٹیمپرنگ کے سبب یاد رکھا جائے گا۔
تازہ ترین